لاکھڑاروڈ پرچوربجلی کے پانچ کھمبوں سے تاریں لے اڑے‘لیویز وپولیس کے مابین حدود کی جنگ جاری

لاکھڑا:لاکھڑا میں لیویز اور پولیس کے مابین حدود کی جنگ جاری اوتھل لاکھڑا روڈ پر نامعلوم چور بجلی کے پانچ کھمبوں سے تاریں لے اڑے Kالیکٹرک کی بلاوجہ بجلی بند رکھنا بھی چوروں کو سہولت مہیا کرنے کے مترادف ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات اوتھل لاکھڑا روڈ پر محمد گنگو گوٹھ کے قریب نامعلوم چور بجلی کے پانچ کھمبوں سے باآسانی تاریں چور ی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاکھڑا میں ایک ہفتے سے بجلی بند تھی بمشکل بحال ہوئی تو لاکھڑا لیویز اور پولیس کی حدبندی کی جنگ اور رات کے اوقات Kالیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے ہاتھ صاف کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں