ٹرین میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی پرسرار موت ، معمہ حل نہ ہو سکا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون پر تشدد کے واقعے کے بعد مریم بی بی کی موت نے سوال کھڑے کر دیے، بھتیجے کے مطابق پولیس اہلکار نے شور مچانے کا اعراض کیا اور تشدد کیا، بھائی نے کہا کہ بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی، تفصیلات کے مطابق خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پر سرار موت کا معمہ حل نہ ہو سکا، آئی جی ریلوے نے ڈی آئی جی ساﺅتھ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ۔ خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی اپیل کر دی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، ریسکیو ذرائع کے مطابق 8اپریل کو خاتون کے چلتی ٹرین سے کودنے کی رپورٹ کی گئی تھی، صبح چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ٹرین سے کودی۔ واضح رہے کہ تشدد کرنے والا پولیس اہلکار ضمانت پر ہے۔
Load/Hide Comments


