امان اللہ نوتیزئی نے پی بی 32 چاغی پر صادق سنجرانی کی کامیابی کو چیلنج کردیا

کوئٹہ (خ ن) بلوچستان ہائیکورٹ کیالیکشن ٹریبونل I کے جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے حلقہ پی بی32 چاغی پر جمعیت علما اسلام ف کے امان اللہ نوتیزئی بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی (سابق چیئرمین سینیٹ) کے خلاف انتخابی عذرداری کا کیس دائر کردیا۔ جسمیں الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق محمد صادق سنجرانی سب سے زیادہ ووٹ لے کر پی بی 32 چاغی سے کامیاب امید وار قرار پائے۔ درخواست گزار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جواب دہندہ نمبر 1 (صادق سنجرانی) نے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن اسٹاف کی ملی بھگت سے پورے حلقے میں خاص طور پر سات پولنگ اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی۔ جس کے تحت صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں مجموعی طور پر 5595 ووٹوں کا فرق ہے جو کہ غیر منطقی ہے۔ اس طرح کے نقطہ نظر میں جواب دہندہ نمبر 1 نے غیر قانونی اور کرپٹ پریکٹس کے ذریعے نتیجہ حاصل کیا۔ انتخابی عزاداری کیس کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقن، الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور سماعت کو 29 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں