آواران سے تعلق رکھنے والا ظریف ولد گمشاد نامی شخص لاپتہ ہو گیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والا نوجوان لاپتہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آواران کے علاقے مالار کے رہائشی ظریف ولد گمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق انہیں 13 اپریل 2023 کو انہیں نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔خیال رہے بلوچستان میں گمشدگیاں ایک سنگین مسئلہ ہے روزانہ کی بنیاد پر گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں