نوشکی واقعہ، حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، 4مشتبہ افراد زیر حراست، سی ٹی ڈی

کوئٹہ(یو این اے )نوشکی واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، 4 مشتبہ افراد زیر حراست چند روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی۔پولیس کے مطابق نوشکی میں 12افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیںذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں