امریکا میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔ ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر سے ایرانی مشن تک سفر کرسکے گا۔ ایران وفد جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ تک بھی سفر کرسکے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خرجہ اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں