صحبت پور میں سیلاب زدگان کو ملنے والی ادویات برآمد، رکشہ ڈرائیورپر مقدمہ درج

صحبت پور (یو این اے )سیلاب زدگان کو ملنے والی ادویات برآمد رکشا ڈرائیور پر مقدمہ درج، بااثر افراد جان چھڑانے میں کامیاب، تفتیش کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش، پولیس اور بااثر افراد کا اتحاد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک صحبت پور شبیر شاہ کی مدعیت میں سیلاب زدگان کے لئے ملنے والی ادویات پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید میں ایک کاروائی کے دوران پکڑا گیا کسی بااثر شخصیات جن میں کچھ ریٹائرڈ اور کچھ حاضر سروس ہیں کا نام آنے کی وجہ سے رکشا ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا تین دنوں بعد سیکرٹری لائیو سٹاک بلوچستان کے نوٹس جاری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں مدعی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک صحبت پور سید شبیر شاہ ہیں ۔دیہاڑی دار غریب رکشا ڈرائیور کو پھر گرفتار کیا گیا بااثر افراد کو بچانے کیلئے پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک نے اتحاد کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں