محکمہ تعلیم خاران اسکینڈل، سیاسی جماعتوں کی احتجاجی ریلی، ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

خاران (نامہ نگار) میار جل کمیٹی خاران کی جانب سے حالیہ محکمہ ایجوکیشن خاران کی اسکینڈل کیخلاف شہید نواب بگٹی اسٹیڈیم تا خاران پریس کلب احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں خواتین بچوں سمیت سیاسی پارٹیز بی این پی مینگل جمعیت علما اسلام ف تحریک لبیک پاکستان سنی علما کونسل پیپلزپارٹی و طلبا تنظیموں کے رہنماوں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیا ریلی کی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ا±ٹھا رکھے تھے جن میں محکمہ ایجوکیشن کے اسکینڈلز میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی اور تعلیم و پاک و صاف کرنے کے کلمات درج تھے خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے میار جل کمیٹی خاران کے آرگنائزر امیر گل زمان نوشیروانی بی این پی کے ندیم سیاہ پاد بلوچ ٹی ایل پی کے مولوی نعمت اللہ حبیبی جمعیت علما اسلم کے مولوی محب اللہ سیاہ پاد سنی علما کونسل کے مولان عبید اللہ قاسمی خاران پریس کلب کے صدر حاجی عارف بلوچ پیپلزپارٹی و ہندو پنچائیت کے چودھردی سنیل ک±مار صادق آلہ زئی بی این پی عوامی کے مقبول سالاری جمعیت نظریاتی کے حافظ کبیر احمد قاری الطاف سیاہ پاد سنی تحریک کے قاری راشد ریکی ن لیگ کے مسعود سیاہ پاد اسٹوڈنٹس کونسل کے عزیز اکرم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں محکمہ ایجوکیشن کے اسٹاف کی سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا تصویر نے پورے علاقے کی ساکھ س ننگ و ناموس کو نقصان پہنچایا ہے جو غیر اسلامی اور بلوچی روایات کے خلاف ورزی ہے محکمہ ایجوکیشن میں گزشتہ کئی سالوں سے جونیئر اور سفارشی آفیسر مسلط ہیں جن کے غیر ذمہ دارانہ حرکتوں اور عدم دلچسپی سے ایسے غیر اخلاقی حرکات سامنے آئے ہیں جس کی بلوچ معاشرہ کسی بھی صورت اجازت نہیں دیتی مگر بدقسمتی سے اس چیز کی روک تھام کیلئے کسی بھی پارٹی یا نمائندوں نے ایسا کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا ہے جو علاقے کے ننگ و ناموس کے ساتھ دھوکے کے سوا اور کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ محکمہ ایجوکیشن کے آفیسر کے بھی غیر ذمہ دارونہ حرکتوں کے حوالے سے بہت سے ثبوت ہمارے ساتھ موجود ہیں جنہیں آئندہ دنوں محکمانہ سطح پر سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں