پی بی 50 کے 5 پولنگ اسٹیشنز سمیت مزید سے بھی عملے کو اغوا کیا گیا ہے، پشتونخوا میپ امیدوار
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے پشتونخوا میپ کے امیدوار میر وائس اچکزائی نے 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو کرنے اغوا کا الزام لگا دیا۔میر وائس اچکزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو گزشتہ شب اغوا کیا گیا ہے، خدشہ ہے کہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو بھی اغوا کیا گیا ضلع قلعہ عبداللہ پی بی میں مسلح افراد نے 5 بولنگ سٹیشنز کے انتخابی عملے کو اغوا کر لیا ، اغوا کئے جانے والے پولنگ سٹیشنز میں سٹیشن نمبر 33 گرلز پرائمری سکول جانبی، پولنگ سٹیشن نمبر 72 گورنمنٹ پرائمری سکول اللہ وزیر کچ ادوزئی، پولنگ سٹیشن نمبر 96 گورنمنٹ ہائی سکول نورک، پولنگ سٹیشن نمبر 97 رولر ہیلتھ سینٹر نورک اور پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ ہائی سکول نورک سلیمانخیل شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کو بھی ساتھ لے گئے، صورتحال سے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے۔میر وائس اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی عملے کو بازیاب کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔


