پنجگور میں سابق دور حکومت میں اربوں روپے مالیت کی سڑکیں تاحال تعمیر نہ ہوسکیں

پنجگور (یو این اے) پنجگور شہری علاقوں چتکان، گرمکان، وشبود، تسپ، خدابادان، سوردو میں سابق دور حکومت میں بننے والی اربوں روپے مالیت کی سڑکوں کے میگا پروجیکٹ پانچ سال گزرنے کے باوجو تاحال تکمیل کے منتظر، عوامی سیاسی حلقوں کا ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے سے سڑکوں کا کام جلد مکمل کرنے کا مطالبہ۔ پنجگور میں سابق صوبائی حکومت کے دور میں اربوں روپے مالیت کے روڈوں کے کام پانچ سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکے، پنجگور کے علاقے چتکان سوردو وشبود گرمکان تسپ خدابادان میں زیر تکمیل روڈوں کے کام کی تاخیر سے علاہ مکینوں اور شہریوں کو امدورفت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی دورحکومت میں پنجگور کے روڈوں کی تعمیر اورروڈوں کو دو روئے کرنے کیلئے سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی تجویز سے اربوں روپے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں لیکن پانچ سال گزرجانے کے باوجو ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہ کی وجہ سے تاحال روڈوں کے تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوسکے، چتکان روڈ غریب آباد روڈ تسپ خدابادان وشبود اور گرمکان کے روڈ اس ب بھی تکمیل کے منتظر ہیں، پنجگور کے عوامی سیاسی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڈوں کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے روڈوں کی کا م میں تاخیر سے عوام کو امدورفت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں