حق دو تحریک نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور کی 23 اپریل کے شٹر ڈاﺅن کی حمایت کردی

پنجگور (نامہ نگار) حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ اور ایم پی اے گودر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پنجگور کے امن وامان آئے روز قتل غارتگری چوری ڈاکہ زنی کے وارداتوں موبائل انٹرنیٹ کی بندش اور بجلی کے بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے 23 اپریل کے شٹر ڈوان ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حق دو تحریک کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سے بھر پور تعاث اور ساتھ دینے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران معصوم لوگوں کی قتل نے حالات کو انتہائی گمبھیر بنا دیا ہے افسوس کا مقام ہے قتل غارتگری چوری ڈاکہ زنی کے وارداتوں کے باوجود پنجگور پولیس اور انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے پنجگور واحد علاہ جو گزشتہ کئی سال سے بلاجواز موبائل انٹرنیٹ بند ہے جس سے عام عوام طلبا اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اسکے علاہ بجلی کی اور بلنگ بدترین لوڈشیڈنگ سے پنجگور کے عوام کی زندگیاں اجیران بنا دیا ہے لیکن وفاقی صوبائی حکومتیں اور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہوتی ہے انہوں نے بہت جلد مصروفیات ترک کرکے پنجگور دورہ کرکے تمام سیاسی جماعتوں دیگر اسٹیک ہولڈروں سے ملاقات کرکے لائحمہ عمل ترتیب دیکر حکمت عملی بنائے گے مکران سمیت پورے بلوچستان کے مفادات مجھے عزیز ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں