ڈی سی خاران کا گن من لیویز اہلکار ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے لاپتا

خاران (نامہ نگار) خاران سے فورسز کے ہاتھوں ڈی سی خاران کا گن مین لیویز اہلکار سید اسلم شاہ نامی شخص جبری طور پر لاپتہ ذرائع کے مطابق خاران سے سیکورٹی فورسز نے خاران شہر سے ڈپٹی کمشنر خاران کے گن مین لیویز اہلکار سید اسلم شاہ نامی شخص کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے جبری لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سید اسلم شاہ خاران کے جانے پہنچانے والے نوجوان ہیں فیملی ذرائع کا کہنا ہے سید اسلم شاہ کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی جرم کیا ہے سید اسلم شاہ کی جبری گمشدگی سے خاندان کے لوگوں کو شدید تشویش ہے ضلعی انتظامیہ خاران سید اسلم شاہ کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں