جھنگ میں تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے علاقے جھنگ میں تیسری جماعت کی طالبہ زیادتی کا شکار ہو گئی، پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں دکاندار نے تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی پی او جھنگ نے ہسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں