بھارت میں بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کر لی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک حادثے میں بیوی کی موت، دلبرداشتہ شوہر نے خودکشی کر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ یوگیش اور مانی کماری کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی، مانی پیشے کے اعتبار سے ہسپتال کی پیرا میٹک اسٹاف (نرس) تھی جب کہ یوگیش ایک ٹیچر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مانی کماری اپنے اسپتال ہی جارہی تھی کہ سڑک پر ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق اہلیہ کی موت کی خبر شوہر یوگیش کو دی گئی تو اس نے لاش کو گھر لے جانے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرلیا، پڑوسیوں نے یوگیش کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو یوگیش کو چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں