لندن میں ملٹری گھوڑے بے قابو، 4افراد زخمی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں پانچ ملٹری گھوڑے بے قابو ہو کر بدک کر شہر کی سڑکوں پر دوڑنے لگے، گھوڑوں کی ٹکر اور حادثات کے باعث 4افراد زخمی ہو گئے، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے قریب گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے، گھوڑوں کو قابو کرنے میں دو گھنٹے لگے۔خیال کیا جارہا ہے کہ بکنگھم پیلیس کے قریب تعمیراتی کام ہورہا تھا جس کے شور کی وجہ سے گھوڑے سواروں کو گرا کر لندن کی سڑکوں پر دوڑنے لگے، حادثے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گھوڑوں پر قابو پا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں