شاہ زیب رند کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، سرکاری ملازمت اور بیس لاکھ روپے ایوارڈ کا اعلان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے کراٹے کمبیٹ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند کی ملاقات، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھارت کو ہرانے پر مبارکباد پیش کی اور شاہ زیب رند کیلئے ملازمت اور بیس لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سیکرٹری اسپورٹس کو ہدایت دی کہ شاہ زیب رند کی بیرون ملک پیشہ وارانہ تربیت اور سفر کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی، سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھیل کے سفیر شاہ زیب نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر اجاگر کیا ، شاہ زیب نے ثابت کیا کہ بلوچستان میں عالمی سطح کا ٹیلنٹ موجود ہے، صوبائی حکومت باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتی ہے، اس موقع پر شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو محنت کی ترغیب دیتا ہوں، حوصلہ افزائی پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکرگزار ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں