کرو نا وائرس، بیجنگ کاطبی اشیا سیؤل،تہران اور ٹوکیو کوعطیہ کر نے کا فیصلہ

بیجنگ؛بیجنگ میونسپلٹی طبی طور پر الگ تھلگ رکھنے کے دوران استعمال ہونے والے کپڑوں اور دستانوں سمیت دیگر حفاظتی اشیا سیؤل، تہران، ٹوکیو اور یوکوہاما کو عطیہ کرے گی تاکہ ان کی نوول کرونا وائرس کیخلاف مدد کی جاسکے۔بیجنگ میونسپلٹی حکومت کے خارجہ امور کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر لی ای کے مطابق ان شہروں کو الگ تھلگ رکھنے کے دوران استعمال ہونے والے تقریبا دو لاکھ کپڑوں، دستانوں کے ایک لاکھ جوڑے، جوتوں کے دو لاکھ غلاف اور دو لاکھ قابل تلف ٹوپیاں مہیا کی جائیں گی۔ہاتھوں کے جراثیم تلف کرنے والا مواد، نیوکلیک ایسڈ کاٹیسٹ کرنے والی کِٹس، درجہ حرارت ماپنے والا آلہ اور مصنوعی نظام تنفس بھی عطیہ کی جانے والی اشیا میں شامل ہیں۔لی نے کہاکہ نوول کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دوستانہ عالمی شہروں کی جانب سے ہمیں دلاسا دینے اور عطیات کرنے پر ہم بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب چونکہ چین میں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن یہ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے توہم چاہیں گے کہ ہم ان 4 شہروں کو وائرس کیخلاف جنگ میں مدد فراہم کریں۔نامکمل اعدادوشمار کے مطابق باقی چیزوں میں سے بیجنگ کو 11لاکھ30ہزار ماسک، 2 لاکھ20ہزار حفاظتی کپڑوں اور دستانوں کے 7لاکھ50ہزار جوڑے بیرون ممالک سے عطیہ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں