بلوچستان کے لوگ محبت کرنے والے،اور مہمان نواز ہیں،قادر گیلانی

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں،ایک دوسرے سے محبت اور خلوص کا رشتہ رکھنے سے پاکستانیت مضبوط ہوگی،ہمیں ملک کر ملکی عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانہ میں ارکان صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی،مبین خلجی،دینیش کمار،وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ ملک عادل بازئی ودیگر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمیرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سید عبدالقادر گیلانی کا پاکستان کی بڑے سیاسی خاندان سے تعلق ہے،سیاست اپنی جگہ ایک دوسرے سے بھائی بندی اور قبائلی رشتے بھی رکھتے ہیں سیدعبدالقادر گیلانی کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے مہمان نوازی کا موقع دیا۔سید عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ بلوچستان آکر بہت خوشی ہوئی یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں،ملاقات سیاسی نہیں تھی ملک کے باشندے کی حیثیت سے بلوچستان کے لوگوں سے ملنے آئیں تھے،میر ضیا لانگو کی مہمان نوازی پر ان کے مشکور ہیں،سید عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ سیاست کرنے نہیں آئیں میر ضیا کے ساتھ اچھی دوستی اور روابط ہیں،اس سے قبل بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں سے ملے جس میں صوبے کی سیاسی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پرارکان صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی،مبین خان خلجی اور دینیش کمار نے کہاکہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے لوگ بلوچستان آئیں یہاں کے لوگ محبت اور پیار کرنے والے ہیں،دیگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کی آمد سے یہاں کے سیاحت کو فروغ ملے گا،سیاست سے بالاطاق ہوکر ایک دوسرے کے پاس آنا اچھی روایات ہیں،گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب بھی بلوچستان کے دورے پر آئے تھے،پنجاب سے اہم شخصیات کا بلوچستان آنے سے دوریاں ختم ہوگی،گزشتہ وزیراعلیٰ پنجاب کاآنا اور آج ملتان کے بڑے سیاسی گھرانے سے شخصیت کے آنے سے رشتے مزید مضبوط ہونگے،ایک دوسرے سے محبت اور خلوص کا رشتہ رکھنے سے پاکستانیت مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں