رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی علیل ہوگئے
حب:سابق اسپیکر بلوچستان و رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی علیل ہوگئے ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دے دیا بھوتانی عوامی رابطہ آفس سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق سابق اسپیکر بلوچستان اور لسبیلہ و گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیاہے جسکی وجہ سے وہ فون پر رابطہ رکھنے سے بھی قاصر ہیں لہذا حلقے کے عوام کو اگر کسی بھی کام کے سلسلے میں رابطہ کرنا مقصود ہو تو وہ حب میں قائم بھوتانی عوامی رابطہ آفس سے براہ راست اور فون پر رابطہ کر سکتے ہیں عوامی رابطہ آفس کے علامیے کے مطابق MNAاسلم بھوتانی ان دنوں پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں جہاں پر طبی ماہرین سے مشورہ کے بعد وہ اپنے علاج کیلئے اسلام آباد میں قیام کرینگے یا پھر کراچی آئیں گے۔
Load/Hide Comments


