ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی منظوری دے دی: عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی منظوری دے دی، یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کی لمبائی 306 کلو میٹر ہوگی، سکھر حیدر آباد موٹر وے تعمیراتی شعبے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا، پشاور کراچی ایسٹرن روٹ کو بھی ایسٹ بلوچستان سے لنک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں