چھتر میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو مزدور ملازم شدید زخمی ہوگئے فائرنگ سے گاڑی کو آگ لگ گئی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی جھل مگسی کے ملازم گاڑی پر جھل مگسی سے چھٹی کرکے ڈیرہ مرادجمالی ا رہے تھے کہ صدر پولیس تھانہ کی حدود شاہراہ اوچ پاور پلانٹ کے نزدیک موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سید علی بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملازم زخمی ہوگئے زخمی خالد خان کا تعلق کبیر والا عابد علی کا تعلق خانیوال پنجاب سے بتایا گیا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے ملازمین او جی ڈی سی کمپنی جھل مگسی کے مزدور ملازم ہیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کےلیے لاڑکانہ ریفرکردیا واقعہ ڈی ایس پی ڈیرہ مرادجمالی غلام یاسین جمالی کے مطابق پولیس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔


