این ایف سی ایوارڈ اور مرکز سے حقوق کی جنگ میں ہمارا زریں کردار رہا ہے،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ جمعیت ہی بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے این ایف سی ایوارڈ اور مرکز سے حقوق کی جنگ میں ہمارا زریں کردار رہا ہے جمعیت علما اسلام صوبے کی وارث جماعت ہے جو ہرقسم تفرقات اور تقسیم سے پاک ہے،ماضی میں تعلیم،صحت،روزگار اور ترقی کے شعبوں کو پاں پر کھڑا کیا تھا جمعیت علما اسلام تحمل اور برداشت کی سیاست کی علمبردار ضرور ہے مگر عوام اور صوبے کے حقوق پر خاموش نہیں رہ سکتی،انہوں نے کہا کہ اب صوبائی حکومت عوام کے مسائل میں اضافے کا سب سے بڑا سبب ہے پاک افغان وایران بارڈر کی بندش سے صوبے کی معاشی بدحالی انتہا کو پہنچ گئی ہے صوبے کے نااہل حکمران اقتدار کے نشے میں دھت ہوکر عوام کا معاشی قتل کررہے ہیں تاجروں اور کاروباری افراد کی چیخیں آسمان کو پہنچ رہی ہیں مگر نااہل وفاقی وصوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی بارڈروں کی بندش سے نوجوان نسل میں منفی اثرات سرایت کررہے ہیں اور معاشی بدحالی سے عوام اور ریاست کے درمیان دوری اور خلیج پیدا ہورہاہے جس کے منفی اثرات عوام اور صوبے کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے پاک افغان ایران بارڈر کی بندش سے غریب عوام کا معاشی استحصال ہورہا ہے فوری طور بارڈر کے پہلے کی طرح نرم قوانین کے تحت بارڈر کھول کر عوام کا معاشی قتل بند کیاجائے دونوں طرف سے عوام کی زندگی اور کاروبار وابستہ ہے اس حوالے سے جمعیت علما اسلام بلوچستان اس مسئلے کو انتہائی حساس سمجھتے ہوئے بارڈر کی کی بندش کی مذمت کرتی ہے اس سے عوام کی تجارت اور معیشت وابستہ ہے اور دونوں بارڈر پر موجود کاروباری مراکز بھاری بھرکم ٹیکسز ادا کرتے ہیں لیکن اس حوالے حکومت کی غافلانہ خاموشی سنگین جرم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی اور حکومت کی نااہلی کی وجہ قومی خزانے کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچ رہا ہے چھوٹے بڑے تاجر بارڈر کے آر پار کئی دہائیوں سے برسر روزگار تھے وہ سب بے روزگار اور ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں کیونکہ متبادل کوئی روزگار نہیں ہے انہوں نے جعلی لوکل اور ڈومیسائل کے ذریعے سے وفاقی محکموں میں جعلی ملازمین کی تعیناتی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گورکھ دھندے کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کسی بھی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چا ہئے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانبدارانہ بجٹ نے عوام کا استحصال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں