ن لیگ کا پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹر ی جنر ل احسن اقبال نے ”پنجاب بچاؤ تحر یک“شروع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہتے پنجاب میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کابجٹ ختم ہو چکا ہے، ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پر نیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی، نیشنل ہیلتھ چارٹرکو قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں شعبہ صحت پر توجہ دینی ہوگی،فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے نے بہترین خدمات سرانجام دیں،ڈاکٹروں کے بنیادی مسائل کو نظرانداز کیا جارہا ہے،پی ایم ڈی سی کو فٹ بال بنادیاگیاہے، کورونا پھیلنے کا خدشہ ابھی بھی موجود ہے،آج ڈاکٹرزسے جو معلومات ملی اس نے تشویش میں مبتلا کردیا،امریکا،روس،یورپ سمیت تمام ممالک کورونا کیسامنے بے بس نظرآئے، انہوں ن کہاکہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سے محکمہ صحت کی نجکاری کی جارہی ہے،دوسال میں 2کروڑعوام مزیدغربت میں چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں