کراچی میں فائرنگ کا تبادلہ، 2ڈاکو ہلاک، طالب علم جاں بحق، ایک شخص زخمی

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کاطالب علم جاں بحق اور ماموں زخمی ہوگیا، دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نہال والدین کا اکلوتا بیٹا اور آرکیٹیکچر کا طالب علم تھا جبکہ ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے اس کا ماموں 32 سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو مارے گئے جبکہ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ نہال کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ تھا جس سے دونوں ڈاکوﺅں کو مارا۔مقتول کے ماموں نیاز کے مطابق مقتول بھانجا اور زخمی ماموں سعدی ٹاﺅن سے اپنے گھر نارتھ ناظم آباد جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی، اس دوران دونوں نے مزاحمت کی، نہال نے اپنے پستول سے ڈاکوﺅں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوکر ہلاک ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ، ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت کی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں