بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، عوام بلبلا اٹھے

کوئٹہ (آئی این پی ) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اگلے چند دنوں کے دوران صوبے کے بیشتر حصوں میں بہت خشک اور خشک گرم رہیں گے۔ بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے اور دن کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک رہے گا۔جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں (48)، تربت میں (46) اور لسبیلہ میں ریکارڈ کیا گیا۔شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا رخ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں