مزہ سر پوائنٹ کی بندش کیخلاف ماشکیل دھرنا 28 ویں روز میں داخل
چاغی (یو این اے )پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں 28 واں روز بھی مزہ سر پوائنٹ کی بندش کے خلاف دھرنا جاری تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کے آل پارٹیز کی جانب سے 28 واں روز بھی پاک ایران مزہ سر پوائنٹ کی بندش کے خلاف دھرنا جاری رہا ۔ قبائلی رہنما میر جیند خان ریکی کے مطابق پاک سرحدی شہر ماشکیل کے لوگوں کا روز مرہ خوردونوش اشیا کا واحد ذریعہ مزہ سر پوائنٹ ہے دنیا میں جہاں بھی بارڈری علاقے ہوتے ہیں ان کے لیے خوردونوش اشیا اور سرحدی آمد رفت کے لیے دوستانہ پوائنٹس ہوتی ہے مگر افسوس کہ ماشکیل کے شہریوں کے لیے پوائنٹس کو بند کر رکھا یے جس کی سبب پچاس ہزار سے زائد آبادی کو مشکلات درپیش ہے ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں مزہ سر پوائنٹ کو فوری طور پر کھولا جائے میر جیند خان ریکی کا یہ بھی کہنا تھا مزہ سر پوائنٹ کی بندش ایران کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے صرف پاکستانی حکام کو ماشکیل عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکام کے ساتھ ملکر احکامات جاری کرنی ہے


