کوئٹہ ،کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کیا جائے، مظاہرین

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہور مگسی کی قیادت میں کمیونٹی کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے کے حوالے سے احتجاجی ریلی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل کی اختیار کر گئی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری فضل محمد، مولوی محمد صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سکولز صوبائی حکومت سے منظور شدہ ہیں اساتذہ گزشتہ 17 سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ریگولرکرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔2019 میں بلوچستان اسمبلی سے اساتذہ کی ریگولری کے حق میں متفقہ طورپرقرارداد پاس ہوا لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیںکیا گیا 17سال گزر جانے کے باجود اسا تذہ کی سروس کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور نہ ہی کوئی سروس سٹرکچر بنایا گیا۔جس کی نگرانی بلوچستان ایجوکیشن فانڈیشن کر رہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہیں نان ڈویلپمنٹ فنڈ سے جاری کی جاتی ہیں لہذا اتمام سکولز کو حکومت بلوچستان کے حوالے کیا جائے۔حکومت تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے مہیا کرتی ہے اور ادارہ صرف اساتذہ کو 32000روپے ماہانہ ادا کرتاہے جو ایک مزدور کی اجرت کے برابر اور انتہائی کم ہے۔ادارہ ہذا بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن سکولز کی نگرانی پرائیوٹ سپر وائزرز کے ذریعے کرواتا ہے جس کی تعداد 30 اور ہر ایک کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے جس کی مد میں ماہانہ 45 لاکھ اور سالانہ 5 کروڑ 40 لاکھ روپے وزٹ کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔حکومت بلوچستان ادارہ ہذا بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کو اسا تذہ کی تنخواہوں کی مد میں رقم مہیا کرتا ہے جس میں 70فیصد رقم ادارہ اپنی ذاتی استعمال میں خرچ کرتا ہے اور صرف 30 فیصد رقم اساتذہ طلبا و طالبات اور سکولز کی ضرویات میںخرچ ہوتا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اساتذہ کی تنخواہیں ڈی ای اوکوڈ کے ذریعے جاری کیے جائیں اور سکولز کی نگرانی محکم تعلیم ڈی ای اوز ، ڈی ڈی اوز ، ڈسٹرکٹ سپر وائزرز اورآر ٹی ایم ایس ٹیم کے ذریعے کرائی جائیں ۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں