پیکج سسٹم کا خاتمہ ، گرانٹری پوائنٹ بحال نہ کیا تو احتجاج کرینگے، بارڈر بچاﺅ تحریک
پنجگور(نمائندہ انتخاب)بارڈر بچاو¿ تحریک پنجگور کے ترجمان نے کہا ہے کہ غریب عوام کے روزگار کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے ۔ اتوار کا لسٹ ہفتے کو شائع نہیں ہوا اور لسٹوں میں گاڑیوں کی تعداد نہیں بڑھائی گئی ۔ پیکج سسٹم کا مکمل خاتمہ اور گر انٹری پوائنٹ کو اوپن نہیں کیاگیا تو بارڈر بچاو¿ تحریک۔آل پارٹیز۔ انجمن تاجران رابطہ کمیٹی پروم۔ سول سوسائٹی اور دیگر کاروباری لوگوں سے ملکر احتجاج اور دھرنا دے گی انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیاں میں کہا کہ ہم تربت اور ماشکیل کی احتجاج کا مکمل حمایت کرتے ہیں جو ہفتے میں اضافی چھٹی کے خلاف جاری ہیں جدھر بھی ڈیزل لے جانے والی گاڑیوں کا کوئی مسلہ یا انہیں ناجائز تنگ کیا جاتا ہے تو بارڈر بچاو¿ تحریک انکے شانہ بشانہ ہوگی ترجمان نے کہا کہ سردست ہمارے چار مطالبات ہیں جن میں اتوار کی چھٹی کا خاتمہ گر انٹری پوائنٹ کو اوپن کرانا پیکج گاڑیوں کا خاتمہ اور لسٹوں میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے اور ہم ان مطالبات کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ جب تک ہمارے یہ مطالبات پوری نہیں ہوتے تو کسی دوسرے مسلے پر نہ ہم کسی کے ساتھ بیٹھیں گے اور نا کسی کو اس بات کی اجازت دینگے کہ وہ عوام سے ناجائز اور غلط طریقے پیسہ بٹورے ترجمان نے کہا کہ آج جو لوگ ری ویری فکیشن کی بات کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جب ری ویریفکیشن ہونا تھا اور عام لوگ 20% اِس میں ملوث تھے تو یہ لوگ ری ویریفکیشن کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور سڑکوں پر دھرنا دے کر اس عمل کو ناکام بنایا اب جبکہ عام لوگ اس کار و بار میں 80% ملوث ہیں تو دوبارہ ا±نہی ٹولے کو مال بنانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے ویری فکیشن کے نام پر ملی بھگت کرکے عوام کو لوٹنے کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں ترجمان نے کہا کہ یہ ہاتھی کے دانت کی طرح ہیں کھانے کے اور دکھانے اور ہیں ترجمان نے کہا کہ بارڈر بچاو¿ تحریک کی جہدوجہد پورے پنجگور کے عوام کو بارڈر سے مستفید کرانا ہے جو غریب لاچار بیوہ مساکین بارڈر سے روزگار کررہے ہیں انکے روزگار اور حقوق کا تحفظ ہمارا ایمان ہے بارڈر مخصوص تھا اور نہ اسے مخصوص بنیادوں پر چلانے کی اجازت دینگے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ آج یہ واویلا کررہے ہیں کہ ری ویریفکیشن ہوجائے کیا وہ عوام کو یہ بتائیں گے کہ کل کیوں انہوں نے اس مہم کو سبوتاڑ کیا ؟ ترجمان نے کہا کہ ہم کسی کا روزگار چھین کر دوسروں کی حولیاں آباد کرنے والوں میں نا شامل تھے اور نہ آئندہ ہونگے ہماری جہدوجہد کا محور اور مقصد بارڈر پر عوام کو باوقار طریقے سے روزگار کرنے کی اجازت دلانا ہے انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز اتوار والا لسٹ جاری کرکے ضلعی انتظامیہ پیکج سسٹم کا خاتمہ کرکے گر انٹری پوائنٹ سے جلد روزگار کی اجازت دینا اور لسٹوں میں گاڑیوں کی تعداد بڑھاکر عوام میں جاری بے چینی دور کردے بصورت دیگر سی پیک کی بندش سمیت احتجاج کے تمام پرامن طریقے اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


