ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک بندش ، صارفین پریشان
ماشکیل(نصیر کبدانی/نامہ نگار)بلوچستان کے علاقے ماشکیل جو کہ ایک لاکھ اسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے آج کل کے جدید دور میں اور اس 21 ویں صدی میں بھی موبائل نیٹ ورک اور تھری سروس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ماشکیل میں کئی کئی گھنٹوں موبائل نیٹ ورک کی بندش کی جا رہی ہے ۔ 24 گھنٹوں میں سے صرف چھ یا سات گھنٹے موبائل نیٹ ورک دستیاب ہے جبکہ اس دوران موبائل ڈیٹا انتہائی کمزور ہوتا ہے جو کہ میسج بھی سینڈ نہیں ہوتے ہیں، سرحدی علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس نے لوگوں کو پریشان کر دیا ، موبائل ٹاور کی تیل پتہ نہیں کہ کس کو دیا جاتا ہے جب بجلی جاتی ہے تو موبائل نیٹ ورک بھی ساتھ جاتا ہے حالانکہ بہترین نیٹ ورک کی سہولت فراہمی کے حوالے سے مہینے میں تیل بھی دی دیا جاتا ہے لیکن ماشکیل میں متعلقہ حکام کی غفلت اور لاپروائی کی باعث ٹاور تیل کرپشن کی نظر ہوتا ہے اور ذاتی طور پر استعمال ہوتا ہے ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بہترین موبائل نیٹ ورک اور تھری سروس فراہم کیا جائے اور ٹاور تیل کی خردوفرد اور کرپشن کی تحقیقات کی جائے اور متعلقہ حکام کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے بصورت دیگر سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔


