دکی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
دکی(نامہ نگار)سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر پر اسرار طور پرجانبحق ہوگیا۔ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے ٹک گیا ہوا تھا۔انکے دوستوں کے مطابق ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد نے مقتول لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔جسکی وجہ سے لیویز اہلکار موقع پر جانبحق ہوگیا۔ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے۔لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے انکے دو دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لئے جبکہ مقتول کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا
Load/Hide Comments


