دکی میں عوام سرکاری منصوبے کی ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے
دُکی(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے دُکی میں لوگ حکومت کیجانب سے تقسیم ہونیوالی ہزاروں مرغیاں لوٹ کردوڑ گئے لیویز کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔وزیراعظم خوشحالی منصوبے کے تحت عوام میں مرغیوں کی تقسیم کے دوران لوگ ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔واقعہ بلوچستان کے ضلع دُکی میں پیش آیا جہاں وزیر اعظم خوشحالی پروگرام کے تحت لوگوں میں مرغیاں تقسیم کی گئیں۔تاہم اس دوران لوگوں نے مرغیوں پر دھاوا بول دیا اور عوام ہزاروں مرغیاں لوٹ کر لے گئے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے لیویز فورس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
Load/Hide Comments


