کچھی میں مختلف کاروائیاں، مطلوب ملزمان گرفتار

کچھی(این این آئی) ڈ پٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لیویز اہلکاروں کا مختلف علاقوں میں کاروائیاں اور چھاپوں کے ذریعے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنا اور انہیں قانون کے مطابق کفر کردار تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داریوں کا بنیادی جزو ہے کیونکہ سماج دشمن عناصر عوام کے مال و جان کو خطرے میں دھکیل رہے ہیں جو ناقابل رحم عمل ہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے لیویز فورس کے جوانوں کو احکامات دئیے ہیں کہ وہ ضلع بھر میں اپنی کاروائیوں کو مزید تیز کر دیں گزشتہ روز ضلع کچھی لیویز فورس کی جانب سے مختلف کاروائیاں کی گئی جن میں گوٹھ بشکیہ کے قریب چوروں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ندیم کو زخمی کرکے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن بروقت لیویز فورس نے ناکہ بندی کر تے ہو1 گھنٹہ کے اندر اندر ڈاکو محمد اکبر ولد غلام سرور سکنہ گوٹھ مڈھ شربت کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مچھ لیویز کی کاروائی لیویز تھانہ مچھ لیاقت علی رئیسانی کی نگرانی میں نائب رسالدار مظفر حسین و ریڈر ٹو ایس۔ ایچ او عبدالفتح و دیگر عملہ لیویز نے لیویز تھانہ مچھ کے مقدمہ فرد نمبر 07/2024بجرم زیر دفعہ 337A.i.337.FiPPCمیں نامزد ملزمان ،عابد حسین ولد اللہ داد،الطاف حسین ولد مجید ساکنان کرتہ تحصیل مچھ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح عملہ لیویز نے لیویز تھانہ مچھ کے مقدمہ فرد نمبر 12/2024بجرم زیر دفعہ 381Aمیں نامزد ملزمان وحید احمد،نویداحمد پسران حامد خان عرف گل جان اقوام شرکون سکنہ سبی کو سریاب روڈ کوئٹہ میں ملزمان کی مسکن گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے لیویز فورس کی کاروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کا اشتہاری ،مفرور و ڈکیتی میں مطلوب ملزمان کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ھے اسسٹنٹ کمشنر مچھ بیرسٹر ارسلان خان کی زیرنگرانی میں ایس۔ ایچ او لیویز تھانہ مچھ لیاقت علی رہیسانی کی نگرانی میں نائب رسالدار مظفر حسین و ریڈر ٹو ایس۔ ایچ او عبدالفتح و دیگر عملہ لیویز نے لیویز تھانہ مچھ کے مقدمہ فرد نمبر 07/2024بجرم زیر دفعہ 337A.i.337.FiPPCمیں نامزد ملزمان 1.عابد حسین ولد اللہ داد۔الطاف حسین ولد مجید اقوام ساکنان کرتہ تحصیل مچھ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر مچھ ارسلان خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی جانب سے امن و امان کو برقرار رکھنے ، مشکوک افراد اور اشتہاری مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں جس کے تحت تحصیل انتظامیہ متحرک ہو کر باریک بینی سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرکے ملزمان کے ٹھکانوں کو مسمار و ان کی گرفتاری کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر اور قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں