بارڈر بچاﺅ تحریک سے مزاکرات کامیاب، سی پیک پر دھرنا ختم

پنجگور (نمائندہ انتخاب)بارڈر بچاو¿ تحریک کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ، سی پیک پر دھرنا ختم کرکے روڑ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بارڈر کے مسلے پر جاری احتجاج ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ رات بارڈر بچاو کے دھرنا کے مقام پر جاکر بارڈر بچاو¿ کے رہنماو¿ں سے مذاکرات کیا تھا آج دوبارہ کمشنر ہاو¿س میں دونوں فریقوں ضلعی انتظامیہ اور بارڈر بچاو¿ کے رہنماو¿ں کے درمیاں خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر زاکر بلوچ نے بارڈر بچاو¿ تحریک کے رہنماو¿ں سے کہا کہ ری ویری فکیشن کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں ان سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اگر اس طرح کا کوئی پلان ہوتا تو اس میں بارڈر سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز سیاسی قیادت تاجران کمیٹی اور دیگر کاروباری شخصیات کو اعتماد میں لیکر اس کا باضابطہ اعلان کرتے یہ ایک افواہ ہے ۔ جنکا مقصد عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے ۔ عوام ایسے افواہوں پر یقین نہ کریں ضلعی انتظامیہ عوامی خواہشات کے برعکس کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے عوام کے احساسات مجروح اور اجتماعی مفاد کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے بارڈر بچاو¿ تحریک کے رہنماﺅں سے کہا کہ ،،گر،، انٹری پوائنٹ پر کام ہورہا ہے اور ایرانی حکام سے رابطے جاری ہیں جب ایران والے اس پر راضی ہوجائیں گے تو ،،گر،،انٹری پوائنٹ سے بھی عوام کو روزگار کی سہولت دینگے انہوں نے کہا کہ بارڈربچاو تحریک کے دیگر مطالبات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے جہاں تک لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر کاروباری افراد کو تنگ کرنے کی بات ہے ۔ اس پر ایکشن لیا گیا ہے ، تین اہلکاروں کو کاروباری افراد کو تنگ کرنے کی پاداش میں معطل کرکے انکے خلاف ضابطے کی کارروائی کیا جارہا ہے اور آئندہ کسی سرکاری اہلکار کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ چیک پوسٹوں پر کاروباری افراد کو ناجائز تنگ کرے ۔ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو انکی روزمرہ زندگی میں سہولتیں ملیں انکا روزگار محفوظ ہو اور انکو جان ومال کا تحفظ حاصل ہو اس دوران بارڈر بچاو¿ تحریک کے رہنما سعود داد نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ ہمارا تحریک پنجگور کے عوام کے روزگار کے تحفظ کے لیے تھا ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اجتماعی نوعیت کے احتجاج کو اہمیت دے کر مسائل کو باہمی گفت وشنید سے حل کی طرف لے کر گیا اور ہمیں امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہمارے مطالبات کو منظور کرکے بارڈر پر عوام کے لیے مذید آسانیاں پیدا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں