!کوئٹہ میں گرمی اوپر سے لوڈشیڈنگ
کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے دارلخلافہ میں 10سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جس کے باعث شہری متعدد گھنٹے بجلی کی سہولت سے محروم رہنے لگ گئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اس تپتی ہوئی گرمی میں انہیں بجلی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ تھوڑا سکون کا سانس لے سکیں۔
Load/Hide Comments


