نصیرآباد میں فائرنگ ، مقتولین کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے، ضیاءلانگو
نصیر آباد(نمائندہ انتخاب)عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے اور 5افراد کے قتل کی رپورٹ وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے طلب کر لی، ضیاءلانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا بغور جائزہ لیا جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


