بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہ ہو سکی، کسان پریشان

کو ئٹہ (یواین اے )بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی ۔ بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کسان مزید پریشان ہیں۔صوبائی محکمہ خوراک نے گندم خریداری پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکی متنازع تعیناتی اور بار دانےکی تقسیم کو تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے۔چیف سیکرٹری آفس کے مطابق گندم خریداری کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی قواعد کے خلاف ہوئی ہے، انہیں فوری ہٹانے کے لیے احکامات دے دیے ہیں۔خیال رہے کہ حکومت بلوچستان نے 6 مئی کو کسانوں سے 5 لاکھ بوری گندم خریداری کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں