پنجگور ، ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر بچی زخمی

پنجگور(نمائندہ انتخاب)راتوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ، شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں سویا نہیں جاسکتا باہر سونے کا یہ انجام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سراوان میں فیروزہ غفور نامی بچی اندھی گولی کا شکار بن کر زخمی ہوگئی جسے اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کیاگیا ۔ شہریوں نے بلاوجہ کی ہوائی فائرنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اہم مسئلے پر توجہ دیں ، فائرنگ سے نہ صرف لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں بلکہ مختلف لوگ ان گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں