لورالائی یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا رہائش نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں، پی ایس ایف

کوئٹہ (یو این اے) پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور پی ایس ایف لورالائی یونیورسٹی کے صدر اسفندیار خان خلجی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 3 دن سے لورالائی یونیورسٹی کے طلبا پرامن احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں انکا یہ دعوہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کیلئے بنایا گیا ہاسٹل اپنے ہی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں طلبا یونیورسٹی سے باہر رہائش پر مجبور ہیں اور جو ہاسٹلز طلبا کی رہائش کیلئے شہر میں کرایہ پر لیے ہیں ان تمام ہاسٹلز میں سہولیات کی شدید فقدان ہے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انکی پڑھنے کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے،انہیں یونیورسٹی آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا بھی ہے اور یونیورسٹی کے اندر طلبا کیلئے بنائے گئے تمام تر سہولیات سے وہ محروم ہیںانہوں نے کہا کہ آج تیسرے روز بھی یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ میں اکیڈمک ایکٹیویٹیز معطل ہے جس سے غریب طلبا اور طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن یہ سمجھتا ہے کہ طلبا قوم کی معمار ہے ہم سب کا یہ فرض بنتا ہے کہ انکی مستقبل سنوارنے کیلئے انہیں تمام تر سہولیات فراہم کریں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر انکی والدین کی خوابوں کو عملی جامہ پہنائے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے جاری دھرنے کی پوری حمایت کرتے ہیں اور پشتون بیلٹ کی واحد یونیورسٹی کے تحفظ اور طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کیلئے آئینی اور جمہوری طریقہ کار اختیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا گیا کہ لورالائی یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج آئینی اور جمہوری ہے یونیورسٹی انتظامیہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور اسکی پوری حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ طلبا کی درس و تدریس کا سلسلہ مزید متاثر نہ ہو بصورت دیگر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن جاری احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں