رول نمبر سلپ جاری نہ کرنے کیخلاف کوہلو میں طلبہ نے مرکزی شاہراہ بند کردی

کوہلو (یو این اے) ڈگری کالج انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف بی اے اور بی ایس سی کے طلبا نے احتجاج کر کے مرکزی شاہراہ بلاک کردی، طلبا نے کہا کہ امتحانات قریب ہیں اور رول نمبر سلپ کے بغیر وہ امتحانات میں شرکت نہیں کر سکتے رول نمبر سلپ جاری نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا سامنا ہے رول نمبر سلپ جاری نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کالج انتظامیہ فوری طور پر رول نمبر سلپ جاری کرے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیںطلبا کے لئے کالج بس میں ڈیزل نہیں لیکن پرنسپل اور اسٹاف بس کو پک نک پر لے جارہے ہیں طلبا کی بس کو پرنسپل ،اسٹاف سے مل کر دوسرے صوبے میں پک نک کے لئے لے جارہے ہیں جب تک ان کے رول نمبر سلپ جاری نہیں کیے جاتے، وہ مرکزی شاہراہ کو بلاک رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں