بلوچستان کی شاہراہوں کو دو رویہ کیا جائے، حکام بالا حادثات کا نوٹس لیں، بس فیڈریشن

کوئٹہ (پ ر) صدر بلوچستان بس فیڈریشن میر سعید احمد لہڑی چیرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین میر محمودخان بادینی نے کلغلی کے پہاڑی علاقے میں سی پیک روڈ پر المناک بس حادثہ اور اس میں قیمتی جانوں کےضیاع پرسخت دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ پر خاموش نہیں رہا جاسکتا بلوچستان کے حقیقی سیاسی خیرخواہان اور تمام ٹرانسپورٹرز نمائندگان عوام وخواص عرصہ دراز سے یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ بلوچستان کی شاہراہوں کو دو رویہ کیاجائے، خستہ حال شاہراہوں کی حالت درست کیا جائے ان شاہراہوں پر بھی انسان سفر کرتے ہیں متعلقہ حکام کے اصل ذمہ داروں نے حسب معمول چشم پوشی اختیار کیے رکھاجوسخت قابل مذمت ہیں ۔ لہذا حکمرانان وقت اصل سرکاری ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں جبکہ یہ واضع ہے کہ اس حادثہ کے مقام اور قرب وجوار میں سرکار کی جانب سے کوئی ریسکیوں سنٹر کا نہ ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، لہذا ہمارا مطالبہ ہے بلکہ اپیل ہیں کہ اس طرح کے ریاستی لا پروائی جیسے واقعات کا اعلیٰ عدلیہ چیف جسٹس صاحب از خود نوٹس لیں ۔ کر وزارت مواصلات این ایچ اے سمیت تمام متعلقہ حکام کی لاپروائی کے بناپر بلوچستان کی تمام شاہراو¿ں کی جو گزشتہ سیلابوں کی وجہ سے خستہ حال ہیں ان پرتوجہ نہ دینےنیشنل ہائی ویز پر فوری ریسکیو کےسرے سے فعال سنٹرز نہ ہونے وغیرہ وغیرہ کی پاداش میں انکے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دےاور اصل سرکاری زمہ داروں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کوانصاف دلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں