حکومت کی غفلت کے باعث گزشتہ 5برس سے سراپا احتجاج ہیں، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ویٹرنری ڈاکٹرز کو پچھلے 5 برس سے ایک بھی اسامی نہیں دی گئی جس کی وجہ مسلسل سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ حتی اس وقت ویٹرنری ڈاکٹرز کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئے ہیں جس کے باعث ویٹرنری ڈاکٹرز پچھلے 5 برس سے سراپا احتجاج ہے اور حکومت کا کوئی ایسا دروازہ نہیں جو انہوں نے نہ کھٹکھٹایا ہو ۔ ویٹرنری ڈاکٹرز حکومت کے اس ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ ترجمان نے یہ عدنیہ دے دیا کہ وہ بہت جلد تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی کا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں