اوتھل،شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک بچاو کیلئے شاہراہ پر ٹھنڈے پانی و مشروبات کا کیمپ قائم
اوتھل(یو این اے )حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ایکسئین پبلک ہلیتھ انجیرنگ لسبیلہ عبدالسلام عمرانی کی نگرانی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک بچاو کیلئے مین قومی شاہراہ پر ٹھنڈے پانی و مشروبات کا کیمپ قائم کردیا گیا عوامی حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے اس بہترین اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا اہتمام کرنا ایک خوش آئند اقدام ہیں اس حوالے سے ایکسئین پی ایچ ای عبدالسلام نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں اوتھل کے عوام کے لیئے یہ اقدام کیا گیا ہے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں. انہوں نے کہا ہے پانی کی فراہمی کے لیے دیگر علاقوں میں بھی اقدامات کئے جارہے ہیں بہت جلد محکمہ پبلک ہلیتھ لسبیلہ پانی کے مسائل اور محکمہ کے حوالے سے شکایات کے سلسلے میں ایک کھلی کچہری بھی رکھی جائے گی تاکہ عوام کے جائز مسائل سامنے آئے اور ان مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو لسبیلہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے بہترین انداز میں اقدامات کئے جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ لسبیلہ کی عوام کے پانی کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں اور عوام کو پانی جیسی اہم بنیادی سہولت مہیا ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے


