کوئٹہ،منشیات کے ملزم کو جرم ثابت ہونے عمر قید اور جرمانے کی سزا
کوئٹہ( آئی این پی )سیشن جج سریا ب جنا ب نجیب اللہ کا کڑ نے منشیات بر آمد گی کے مقدمہ میں نا مز د ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر 9سال قید اور 80ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد آ صف کو پو لیس نے 2کلو گرا م 140گرام چرس بر آمد کر کے ان کے خلا ف دائر مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا جس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزم محمد آ صف نیچاری کوجرم ثابت ہو نے پر 9سال قید اور مبلغ 80ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے عدام ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 4ما ہ قید بھگتنا ہو گی ،ملزم بحراست کو سزا سنا ئے جا نے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


