کوئٹہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج، بروری روڈ کو بلاک کر دیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج، بروری روڈ کو بلاک کر دیا، خبر کے مطابق لاپتہ طالب علموں کی باریابی کیلئے ایف آئی آر درج نہ کرنے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بروری روڈ کو احتجاجا بلاک کر دیا۔ احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان شاجی صبغت اللہ کا کہنا 28 مئی کو ہمارے 6 طلبا کو اے ون سٹی سے لاپتہ کر دیا گیا ، جس میں سے چار طلبہ بازیاب ہو گئے لیکن 2 طلبا اب بھی لاپتہ ہیں، جس کیلئے ہم بروری تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے آئے تھے لیکن ہماری کوئی شنوئی نہیں کی گئی، لہذا ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، ہمارے بچوں کو نازیاب نہ کیا گیا تو کل جی پی چوک کو بند کر دیں گے، اور اس کی زمہ داری انتظامیہ ہپر عاید ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں