پشین میں پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد جاں بحق
کوئٹہ (صباح نیوز) پشین سرخاب میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اشتہاری ملزمان جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اشتہاری ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


