نوشکی، اوستہ محمد میں شدید گرمی اور بجلی کی طویل بندش، لوگ امراض کا شکار ہونے لگے
نوشکی، اوستہ محمد(یو این اے) شدید گرمیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بدستور جاری پانی کی قلت نظام زندگی بری طرح متاثر بچے بزرگ اور خواتین بیمار پڑنے لگے برف چالیس روپے فی کلو فروخت ضلع نوشکی میں کیسکو کی جانب سے دیہی فیڈرز کو صرف چھ گھنٹے اور سٹی فیڈرز کو چودہ گھنٹے بجلی دی جاتی ہے سٹی میں صبح دس سے تین بجے تک بجلی شیڈول سے کاروبار بری طرح متاثر اور بازار کی رونقیں ماند پڑ چکی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ صبح آٹھ سے دس اور دوپہر تین سے شام آٹھ بجے تک بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے سخت گرمی میں دکانوں کے اندر بیٹھنا انتہائی مشکل ہے اور گاہک بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دکانوں کا رخ نہیں کرتے ہماری کام اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا عید کا سیزن ہونے کے باوجود دکان اور مارکیٹ سنسان ہیں دوسری جانب دیہی فیڈرز میں روزانہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے صارفین سخت پریشان ہیں پانی کی قلت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے بجلی کی طویل بندش سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دن کو گرمی اور رات تاریکی میں گزارنے پر مجبور ہیں لوگوں کا سکون غارت ہو چکی ہے اکثر لوگ غربت بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے سولر اور متبادل انتظام کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے گرمی اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بیماروں میں اضافہ ہوتی جارہی ہے ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں ماہانہ دو سے تین ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اسی طرح پرائیویٹ کلینک میں بھی کافی رش رہتا ہے بچے بزرگ اور خواتین گرمی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی و صوبائی حکومت اور کیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے اور ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ کو کم کیا جائے۔ علاوہ ازیں اوستا محمدمیں گرمی کی شدت میں اضافہ بخارپیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں۔ علاوہ ازیں گرمی کی شدت میں اضافہ سورج سوا نیزے پربخارپیٹ کی بیماریاں پھوٹ پڑیں۔برف کی مانگ میں اضافہ ۔اگر ملتا بھی ہے تو مہنگا کوئی پوچھنے والا نہیں۔کاروبارٹھپ۔تفصیلات کےمطابق اوستہ محمد اور آس پاس کے علاقے میان سورج سوا نیزے پر پہنچا درجہ حرارت 52سنٹی گریڈ ریکارڈ شدید دھوپ اور لو سے چرند پرند منہ کھولے ہانپتے رہتے ہیں کافی پرنے گرمی سر مر رہے ہیں شہر سنسان کا منظر پیش کر رہا ہے کارو بار ٹھپ ہو کر رہ گیا اس گرمی میں بھی واپڈا والے اپنا ظالمانہ رویا برقرار رکھے ہوئے ہیں۔شدید گرمی سے بخار پیٹ کی بیماریوں میں خاص کر کے بچے بوڑھے مبتلا ہیں، برف کی مانگ میں اضافہ اگر برف ملتا بھی ہے تومہنگا کوئی پوچھنے والا نہیں۔


