بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کا نظام دقیانوسی اور کرپٹ ہے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مزہ سرکراسنگ پوائنٹ کی بندش کیخلاف ماشکیل سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کرنے والوں ماشکیل سول سوسائٹی کی حمایت میں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ ستر سال سے حکومت کی پالیسیوں سے سرحدکے قریبی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، بلوچستان میں پی ایس ڈی پی کانظام دقیانوسی اور کرپٹ ہے جس کی وجہ سے یہاں ترقی کاعمل سست روی کاشکارہے، انہوں نے کہا کہ ایران میں سرحدی آبادی کو گیس، بجلی اورتمام بنیادی سہولیات زندگی میسرہیں مگرہمارے یہاں ترقیاتی خسارہ دنیامیں سب سے زیادہ ہے ، بلوچستان میں بجلی، پانی، گیس، زراعت اورکوئی انڈسٹریزنہیں ہیں لوگوں اپنی مددآپ کے تحت چھوٹاکاروبارکرنے کیلئے بھی نہیں چھوڑتے، کرتارپوربارڈرکوکھولاگیا اس طرح بلوچستان کے عوام کو بھی روزگارکاحق دیاجائے، انہوں نے کہا کہ ماشکیل، چمن اور پسنی سرحد کے قریب آباد عوام کواپنے حق کیلئے ایک ہوناپڑے گا، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سرحدی علاقوں کے عوام کیلئے یکساں پالیسی بناکرتمام مسائل حل کئے جائیںاوربارڈرکوریڈوربناکروہاں سے کاروبارکرنے کیلئے منظم لائحہ عمل طے کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں