مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ آگ خیبر پختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لئے فائر والز بنا لی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے 36اہلکار آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں سماہنی کے تونین اور باعسر کے جنگل میں بھی آگ لگ گئی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں