یورپی کمیشن کا پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ موخر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی کمیشن نے قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ای یو کمیشن کے بتائے گئے اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پابندی میں توسیع ہوئی ہے۔ 31 مئی کو ای یو کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان کو سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


