پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان پرلگایاجانے والا پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لگایا جانے والا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس پر دبائو ڈالنے کے لئے یہ گھنائونی سازش کی جارہی ہے۔پاکستان بار کونسل نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے حمایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں